Main Menu

لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے روز فتح پاکستان کے قدموں میں گر گئی

پاکستان نے انگلستان کو لارڈز کرکٹ ٹیسٹ میں نو وکٹوں سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

اتوار کو میچ کے چوتھے روز انگلستان کی دوسری باری میں اس کے باقی چار بلے باز تیز رفتار گیند بازوں عامر اور عباس کی عمدہ گیند بازی کے سامنے جلد ہمت ہار گئے اورپاکستان کو جیت کے لیے صرف چونسٹھ رنزکا ہدف ملاجو اس نے اظہر علی(4) کی وکٹ گنوا کر مکمل کر لیا۔

امام الحق اٹھارہ اور حارث سہیل اڑتیس رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ اس سے قبل انگلستان کی پوری ٹیم اپنی دوسری باری میںدو سو بیالیس رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔اس کے آخری چار بلے باز سکور میں صرف سات رنز کا اضافہ کر پائے۔جوز بٹلر(67) کو عامراور ڈومینک بیس (57)کو عباس نے آﺅٹ کیا۔

عباس نے میچ میں سب سے زیادہ آٹھ کھلاڑی آﺅٹ کیے جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان نے پہلی باری میں363 رنز بنائے تھے جبکہ انگلستان اپنی پہلی باری میں ایک سو چوراسی رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ پہلی جون سے ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*