Main Menu

پاکستان کو انگلستان کے خلاف کلین سویپ کرنا چاہیے: جاوید میانداد

پاکستان کے سابق کپتان اور ماسٹر بلے باز جاوید میانداد نے لارڈز ٹیسٹ جیتنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو انگلستان کے خلاف سیریز میں کلین سویپ کرنا چاہیے۔ تاہم دوسری طرف انہوںنے انگلش ٹیم کو ایک کمزور ٹیم قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے انگلینڈ کو لارڈز ٹیسٹ میں ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ گرین شرٹس کی شاندار فتح پر شائقین کے علاوہ سابق کرکٹرز بھی جھوم اٹھے۔ سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا کہ ٹیسٹ کے دوران انگلش ٹیم خاصی کمزور نظر آئی، میچ کی جیت میں پاکستان کے ہر کھلاڑی نے اپنا کردار ادا کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں فتح کیساتھ کلین سویپ کرنا چاہیے، نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے انہیں زیادہ سے زیادہ مواقع دینے چاہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*