Main Menu

لیڈز ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیئے پرعزم ہوں: محمد عباس

لارڈز ٹیسٹ میں انگلش بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچانے والے تیز رفتار پاکستانی گیند باز محمد عباس لارڈز کے بعد لیڈز ٹیسٹ میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ لارڈز کے اعزازی بورڈ پر نام درج کروانے کی خواہش تو پوری نہ ہوئی لیکن مین آف دی میچ قرار پانے پر وہ خوش ہیں۔
محمد عباس نے اچھی کارکردگی کا کریڈٹ بولنگ کوچ اظہر محمود کودیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اظہر محمود کے دیئے گئے مفید مشورے بہت کام آئے۔
قومی فاسٹ باﺅلر لارڈز کی پرفارمنس یکم جون سے شروع ہونے والے لیڈز ٹیسٹ میں دہرانے کیلئے پرعزم ہیں۔عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ اس شاندار کارکردگی کی بدولت محمد عباس کی آئی سی سی ٹیسٹ درجہ بندی میں 9 درجے بہتری آئی ہے اور وہ 20 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ان کے علاوہ محمد عامر اور حسن علی کی پوزیشن بھی بہتر ہوگئی ہے۔ محمد عامر پانچ درجے ترقی کے ساتھ بتیس ویں ، حسن علی چھبیس درجے ترقی کے بعد اکسٹھ ویں اور شاداب خان آٹھ درجے ترقی کے بعد چھیانوے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ور آخری ٹیسٹ یکم جون سے لیڈرز میں شروع ہوگا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*