Main Menu

چوتھے بحریہ ٹاون فلڈ لائٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان

بحریہ ٹاون سپورٹس ونگ نے چوتھے بحریہ ٹاون فلڈ لائٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کردیا۔ ڈائریکٹر بحریہ ٹاون سپورٹس سید فخر علی شاہ کے مطابق ٹورنامنٹ کا انعقاد 30 مئی سے 3 جون تک ہوگا ۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ہمراہ ایک لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو سی ڈی 70 موٹر سائیکل انعام میں دی جائے گی ۔ ٹورنامنٹ آرگنائزر سلیم احمد خاں کے مطابق ٹورنامنٹ کو شاندار انداز میں منعقد کروانے کے لئے تمام ترانظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ایونٹ میں شرکت کے لئے پاکستان بھر سے ٹیموں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔ بحریہ ٹاون کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس 5 روزہ ٹورنامنٹ میں 50 سے زائد ٹیموں کی شرکت متوقع ہے ۔ انتظامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ کا افتتاح نامور کرکٹرز اور شوبز کے معروف ستارے کریں گے جبکہ فائنل میچ کے مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر بحریہ ٹاون لاہور بریگیڈیئرریٹائرڈ خلیل اللہ بٹ ہونگے ۔ ناک آوٹ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کو مین آف دی میچ اور مین آف دی ٹورنامنٹ کے انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164