Main Menu

لیڈز ٹیسٹ: عثمان صلاح الدین ، بابر اعظم کی جگہ ٹیم میں شامل

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے زخمی بابر اعظم کی جگہ بلے باز عثمان صلاح الدین کو قومی ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے۔لیڈزٹیسٹ جمعہ اکتیس مئی سے شروع ہو رہا ہے جس میں پاکستان ٹیم سیریز میں ایک صفر کی برتری لیئے میدان میں اتر رہی ہے۔
افتتاحی بلے باز فخر زمان بھی ٹیسٹ کیپ کے امیدوارتھے لیکن عثمان صلاح الدین کو ٹیسٹ ڈیبیو کے لیئے منتخب کر لیا گیا۔
عثمان دو ایکروز میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز رکھتے ہیں۔27 سالہ بلے باز کا پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ کے چند بہترین بلے بازوں میں شمار ہوتا ہے۔وہ 99فرسٹ کلاس میچوں میں 46.53 کی اوسط سے رنز بنا چکے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان سیریز کا پہلا ٹیسٹ لارڈز میں نو وکٹوں سے جیت چکا ہے۔
لیڈز ٹیسٹ کے لیئے پاکستانی ٹیم:

سرفراز احمد(کپتان)، اظہر علی، امام الحق، حارث سہیل، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر اور محمد عباس۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*