Main Menu

لیڈز ٹیسٹ:پہلا روز انگلش ٹیم کے نام، پاکستان174 آل آﺅٹ

چندروز قبل لارڈز ٹیسٹ میں گوروں کو حیران و پریشان کرنے والی پاکستانی ٹیم لیڈز ٹیسٹ کے پہلے روز خود پریشانی میں مبتلا ہو کر ایک سو چوہتر رنز پر ہمت ہار گئی۔

سرفراز احمد کا ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ مثبت ثابت نہ ہو سکا اور انگلش گیند بازوں نے پاکستانی بلے بازوں کی کمزوریوں کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کو دو سو سے کم کے مجموعے پر آﺅٹ کر کے اپنے بلے بازوں کو پہلی باری میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کا موقع فراہم کر دیا۔

پاکستان کی جانب سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے عثمان صلاح الدین بنا رنز بنائے آﺅٹ ہوئے ۔

پاکستان کے ٹاپ سکورر نوجوان آل راﺅنڈر شاداب خان تھے جنہوں نے چھپن رنز کی عمدہ باری کھیل کر پاکستان کو مکمل تباہی سے بچا لیا۔

گوروں کی جانب سے براڈ ، اینڈرسن اور ووکس نے تین تین کھلاڑی آﺅٹ کیئے۔

جواب میں پاکستان نے کھیل کے اختتام پر انگلش ٹیم کے ایک سو چھ رنز پر دونوں افتتاحی کھلاڑی آﺅٹ کر دیئے تھے۔کک نے سب سے زیادہ چھیالیس رنز بنائے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*