Main Menu

شاہد آفریدی کی بین الاقوامی کرکٹ کا خاتمہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ہر فن مولا کھلاڑی شاہد آفریدی کے بین الاقوامی کرکٹ کریئر کا لارڈز کے میدان پر اختتام ہو گیا ہے۔ تاہم ان کے لیئے اپنے کیریئر کا آخری میچ خوشگوار نہ بن سکا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈ الیون کی قیادت کرنے والے شاہد آفریدی نے اپنے آخری انٹرنیشنل میچ میں گیارہ رنز بنائے اور ایک وکٹ حاصل کی جبکہ بحثیت کپتان انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

آخری انٹرنیشنل میچ میں انھیں آئی سی سی ورلڈ الیون کی جانب سے ’گارڈ آف آنر‘ پیش کیا گیا۔
اس موقع پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی تمام لمحات کے لیے شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کیا۔

شاہد آفریدی انیس سو چھیانوے میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔ ایک روزہ میچوں میں شاہد آفریدی کا کریئر تقریباً بیس سال کے طویل عرصے پر محیط رہا اور اسی فارمیٹ میں انہوں نے تین سو اٹھانوے میچوں میں آٹھ ہزار چونسٹھ رنز رنز بنائے جن میں چھ سنچریاں اور انتالیس نصف سنچریاں شامل ہیں۔ایک روزہ میچوں انہوں نے تین سو پچانوے وکٹیں حاصل کیں۔
ٹیسٹ کرکٹ میں شاہد آفریدی نےستائیس میچ کھیلے۔ پانچ سنچریاں اور آٹھ نصف سنچریاں کی مدد سے ایک ہزار سات سو سولہ رنز بنائے۔
ننانوے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں شاہد آفریدی نے چار نصف سنچریوں کی مدد سے ایک ہزار چار سو سولہ رنز بنا رکھے ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*