Main Menu

لیڈز ٹیسٹ:تیسرادن،انگلستان کو 128رنز کی برتری حاصل

لیڈز ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلستان نے اپنی پہلی باری میں عمدہ بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تین سو دو رنز بنا کر پاکستان پر ایک سو اٹھارئیس رنز کی برتری حاصل کر لی جبکہ اس کے تین کھلاڑی ابھی باقی ہیں۔

بارش سے متاثرہ تیسرے روز اگرچہ کوئی انگلش بلے بازی بڑی باری جمانے میں کامیاب نہ ہو سکا تاہم انگلش بلے بازوں کی چھوٹی چھوٹی باریوں نے اپنی ٹیم کا مجموعہ تین سو سے اوپر پہنچاکر پاکستان کے لیئے مشکلات کھڑی کر دیں۔

بیس انچاس رنز کے ساتھ میزبا ن ٹیم کے نمایاں بلے باز رہے جبکہ بٹلر (34)اور کرن(16) ابھی وکٹ پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور فہیم اشرف نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔

میچ کے پہلے روزپاکستان ٹیم اپنی پہلی باری میں ایک سو چوہتر رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*