Main Menu

لیڈز ٹیسٹ میں انگلستان فاتح، سیریز برابری پر ختم

پاکستان بلے بازوں کی پھس پھسی کارکردگی کے باعث انگلستان نے لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان ایک اننگز اور پچپن دوڑوں سے شکست دے کر لارڈز ٹیسٹ میں اپنی نو وکٹوں کی شکست کا بدلہ لے لیا۔ آخری ٹیسٹ کا فیصلہ انگلستان کے حق میں ہونے کے باعث دو میچوں کی سیریز برابری پر ختم ہو گئی۔
اتوار کو دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن انگلستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 363 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی، جوز بٹلر نے ناقابل شکست 80 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو پہلی اننگز میں 189 رنز کی فیصلہ کن برتری دلائی۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف 3 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باو¿لر رہے۔
بڑے خسارے میں جانے کے بعد پاکستانی بلے بازوں نے ایک بار پھر مایوس کن کھیل پیش کیا اور پوری ٹیم صرف 134 رنز پر ڈھیر ہو کر میچ میں اننگز اور 55رنز کی بدترین شکست سے دوچار ہوگئی۔
انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ اور ڈومینک بیس نے تین، تین جبکہ اینڈرسن نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ نے دو میچوں کی سیریز بھی 1-1 سے برابر کردی۔
جوز بٹلر کو 80رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی جبکہ 10 وکٹیں لینے پر محمد عباس سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*