Main Menu

خواتین ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف اولین کامیابی

تھائی لینڈ کے خلاف پہلا میچ جیتنے کے بعد پاکستانی ٹیم خواتین ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ سات وکٹوں سے ہار گئی۔

کوالالمپور میں کھیلے جانے والے اس مقابلے میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں پر پچانوے رنز بنائے۔

جواب میں بنگلہ دیش نے مطلوبہ ہدف تیرہ گیندیں قبل حاصل کر کے فتح حاصل کر لی۔

یہ بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف اولین فتح ہے۔

چوتھے خواتین ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ مقابلوں میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے علاوہ بھارت، سری لنکا ، تھائی لینڈ اور ملائیشیا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*