Main Menu

شاداب نے 3 میچوں میں3نصف سینچریاں بنا کر کوچ کو حیران کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم میں تیزی سے آل راﺅنڈر کا روپ دھارنے والے نوجوان کھلاڑی شاداب خان نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دوران تین نصف سنچریاں سکور کر کے پوری قوم کے دل جیتنے کے ساتھ ساتھ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو بھی حیران کر دیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ سے قبل آرتھر نے شاداب خان سے اپنی بیٹنگ میں بہتری لانے کے لییے کہا ،جس پر لیگ سپنر نے کوچ کو چیلنج کیا کہ وہ آئندہ تین میچوں میں اتنی ہی نصف سنچریاں سکور کریں گے۔
شاداب نے آئرلینڈ کے خلاف میچ میں اپنی آل راونڈر صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے ہوئے اہم موقع پر نصف سنچری اسکور کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اورپھر انگلینڈ کے خلاف لارڈز اور ہیڈنگلے میں بھی نصف سینکڑے لگا کر اپنے کوچ سے شرط جیت لی۔
مکی آرتھر نے شرط ہارنے کے بعد اب پوری ٹیم کو کھانا کھلائیں گے تاہم مکی آرتھر اپنے نوجوان کھلاڑی کے اس عزم و ہمت پر بہت خوش ہیں کہ انہوں نے جو کہا، وہ کر دکھایا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*