Main Menu

فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی:ارجنٹینا کا اسرائیل میں میچ کھیلنے سے انکار

فلسطین کے شدید احتجاج کے بعد ارجنٹینا کی نیشنل فٹبال ٹیم نے ورلڈ کپ سے قبل اسرائیل میں کھیلا جانے والا دوستانہ میچ منسوخ کردیا ہے۔
ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں اسرائیل اور ارجنٹینا کے درمیان 9 جون کو مقبوضہ بیت المقدس کے ٹیڈی اسٹیڈیم میں دوستانہ میچ ہونا تھا، جو ورلڈ کپ سے قبل ارجنٹینا کا آخری وارم اپ میچ تھا۔
فلسطین کی جانب سے شدید احتجاج سامنے آنے کے بعد ارجنٹینا کی فٹبال ایسوسی ایشن نے 9 جون کو ہونے والا میچ منسوخ کردیا۔ارجنٹینا کی اسپورٹس ویب سائٹ ‘مینیٹونو’ کے مطابق قومی فٹبال ٹیم کے کپتان لیونل میسی کی ہدایت پر مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کے ساتھ ہونے والا میچ منسوخ کیا گیا ہے۔ 70 فلسطینی بچوں کے ایک گروپ نے لیونل میسی کو ایک خط لکھا تھا جس میں بچوں نے میسی سے اسرائیل کے خلاف دوستانہ میچ میں شرکت نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*