Main Menu

سٹریٹ چائلڈ عالمی کپ میں پاکستانی بچوں نے ملک کا نام روشن کیا: ممنون حسین

صدر پاکستان ممنون حسین نے کہا ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا فروغ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے یہ بات جمعرات کو سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم سے ایوان صدر میں ملاقات میں کہی۔صدرمملکت نے کہا کہ سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ان بچوں نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

صدر مملکت نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ بھی یہ سلسلہ کامیابی کے ساتھ جاری رہے گا۔ انھوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب بھی میدان میں اتریں جیت اور وطن کا نام اونچا کرنے کا جذبہ دل میں موجزن رکھیں۔صدر مملکت نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے مواقع کے حصول پر ہر بچے کا حق ہے، جو افراد اور ادارے اس مقصد کے لیے کام کر رہے ہیں وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔ اس موقع پر صدر مملکت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تمام کھلاڑیوں کو نقد انعام بھی دیا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*