Main Menu

میسی، رونالڈو اور محمد صلاح خواتین کھلاڑیوں کے رول ماڈل ہیں: ہاجرہ خان

فیفا عالمی کپ روس میں شروع ہونے والا ہے لہذا ہر طرف فٹ بال کی بات ہورہی ہے۔ایسے میں پاکستان سے ایک خاتون فٹ بالر کی آواز بھی اٹھی ہے جس نے پاکستان میں خواتین فٹ بالر کے لیئے ناکافی سہولیات پر کھل کر بات کی گئی ہے۔
پاکستان کی صف اول کی خاتون فٹبالر ہاجرہ خان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ برائے نام مواقع ملنے سے پاکستان کی خواتین فٹبالرز کیسے ترقی کر سکتی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ خواتین فٹبالرز کو سال میں صرف ایک قومی چیمپیئن شپ کھیلنے کو ملتی ہے جبکہ دو سال میں ملک سے باہر کھیلنے کا صرف ایک موقع ملتا ہے تو ایسے میں ان سے بہتری کی توقع رکھنا درست نہیں۔

ہاجرہ خان کے خیال میں فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو معطل کیے جانے کا زیادہ نقصان مرد کھلاڑیوں کو ہوا ہے۔
ہاجرہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جو لوگ سپورٹس چلارہے ہیں ان میں جذبہ حب الوطنی کی کچھ کمی ہے۔ کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے ہم صرف اس لیے مار کھا رہے ہیں کیونکہ نوجوان کھلاڑیوں کو صحیح سمت نہیں مل رہی ہے۔‘
ہاجرہ نے عالمی فٹ بال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں میں فٹبال کا شوق بہت بڑھ گیا ہے۔ گذشتہ دنوں چیمپئنز لیگ کے فائنل میں لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں نے بھی دلچسپی لی۔ میسی، رونالڈو اور محمد صلاح خواتین کھلاڑیوں کے رول ماڈل ہیں جن کے میچ وہ باقاعدگی سے دیکھ رہی ہیں۔ لڑکیوں کو پریمیئر لیگ اور لا لیگا کا پتہ ہے انھیں ویمنز فٹبال کی بھی کافی معلومات ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164