Main Menu

فیفا ورلڈ کپ2018 :چھ دن باقی، تیاریاں زور و شور سے جاری

روس میں اگلے ہفتے سے کھیلے جانے والے فٹ بال کے عالمی کپ کے لیئے شریک ٹیموں کی تیاریاں عروج پر پہنچی ہوئی ہے۔ بیشتر ٹیموں نے یورپ کے مختلف شہروں میں اپنے اپنے پریکٹس میچز کھیل کر خود کو دنیائے فٹ بال کے سب سے بڑے ایونٹ کے لیئے تیار کر لیا ہے۔
چار بار کی عالمی چیمپئن جرمنی اس ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی تاہم تمام اکیس عالمی کپ ایونٹ میں شامل ہونے کا ریکارڈ رکھنے والی برازیل فیورٹ ٹیموں میں سب سے اوپری درجہ پر ہے۔
برازیل پانچ مرتبہ ورلڈ چیمپئن بنی ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔دفاعی چیمپئن جرمنی کے علاوہ اٹلی بھی چار مرتبہ ورلڈ چیمپئن رہا لیکن بدقسمتی سے وہ دو ہزار اٹھارہ فیفا ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی نہ کر سکا۔ ارجینٹائن اور یوروگوئے دودو مرتبہ عالمی چیمپئن رہے جبکہ انگلینڈ،اسپین اور فرانس نے ایک ایک بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔فیفا ورلڈ کپ دو ہزار اٹھارہ میں آئس لینڈ اور پانامہ دو ممالک ایسے ہیں جن کا یہ پہلا ورلڈ کپ ہے۔ ان دونوں کی کل ملا کر چالیس لاکھ آبادی ہے۔

عالمی کپ کا ابتدائی میچ چودہ جون کو روس اورسعودی عرب کے درمیان ماسکو کے لزہنیکی فٹبال سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل بھی پندرہ جولائی کو اسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*