Main Menu

چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم سے اچھے نتائج کی توقع ہے: شہباز سنیئر

aپاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز سنئیر نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی لیگ کا انعقاد جلد کیا جائے گا جس میں نامور غیر ملکی کھلاڑی حصہ لیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم سے اچھے نتائج کی توقع ہے۔ پاکستان کی سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی سے گفت گو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق ہاکی کپتان نے بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کے سلسلے میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ ہالینڈ میں جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اس کےلئے ڈچ اور آسٹریلین کوچز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں دنیا کی بہترین ٹیمیں شامل ہیں، ہماری ٹیم رینکنگ میں 13 ویں نمبر پر ہے اس کے باوجود اچھے نتائج کی توقع ہے۔
چیمپیئنز ٹرافی 23جون سے یکم جولائی تک ہالینڈکے شہر بریڈا میںکھیلی جارہی ہے جس میں پاکستان اور میزبان ملک ہالینڈ کے علاوہ آسٹریلیا، بیلجیئم، ارجنٹینا اور بھارت شامل ہیں۔ افتتاحی میچ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔دس بار کی فاتح جرمنی اور دو ہزار چار کی فاتح سپین اس مرتبہ شریک مقابلہ نہیں ہیں۔
پاکستان ٹیم کے دیگر مقابلے۔
چوبیس جون :پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا
چھبیس جون: پاکستان بمقابلہ ہالینڈ
اٹھائیس جون: پاکستان بمقابلہ ارجنٹینا
انتیس جون : پاکستان بمقابلہ بیلجیئم






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*