Main Menu

خواتین کرکٹ:بنگلہ دیش بھارت کو ہرا کر ایشیاکا کرکٹ چیمپئن

خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں بنگلہ دیش نے بھارتی اجارہ داری کا خاتمہ کرتے ہوئے پہلی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے، کپتان ہرمن پریت کور نے سب سے زیادہ 56 رنز اسکور کیے، بنگلہ دیش کی جانب سے خدیج الکبری اور رومانہ احمد نے 2,2 جبکہ سلمی خاتون اور جہاں آرا عالم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 وکٹوں کے نقصان پر میچ کی آخری گیند پر ہدف عبور کر لیا، آخری اوور میں بنگلہ دیش کو 9رنز درکار جبکہ 5 وکٹیں باقی تھیں۔ پہلی تین گیندوں پر چوکے سمیت 6 رنز بنے جبکہ اگلی دو گیندوں پر 2 وکٹیں گر گئیں۔سنجیدہ اسلام کیچ آﺅٹ جبکہ رومانہ احمد سنگل کو ڈبل میں بدلنے کی کوشش میں رن آﺅٹ ہوئیں، آخری گیند پر جہاں آرا عالم نے 2 رنز بناتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروا دیا۔نگار سلطانہ نے27رنز بنائے، رومانہ احمد 23، عائشہ رحمان 17اور شمیمہ سلطانہ 16 رنز کیساتھ دیگر نمایاں اسکورر رہیں۔ پونم یادیو نے 9 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں، ہرمن پرین کور نے 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ رومانہ احمد میچ جبکہ ہرمن پریت کور سیریز کی بہترین پلیئر قرار پائیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164