Main Menu

بمقابلہ سکاٹ لینڈ، پہلا ٹی20:کپتان کی ذمہ دارانہ باری کے باعث پاکستان فاتح

پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل مقابلے میں اڑتالیس رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریزمیں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ سکاٹ لینڈ جس نے چند روز قبل ایکروز ہ انٹرنیشنل میں انگلستان کو حیران کن انداز میں شکست دے کر کرکٹ کے پنڈتوں سے داد وصول کی تھی، پاکستان کی عمدہ گیند بازی کے سامنے زیادہ کھل کر نہ کھیل پایا۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں پر دو سو چار رنز بنائے ۔ کپتان سرفراز انچاس گیند وں پر نواسی رنز کی ذمہ دارانہ باری کھیلی۔دیگر بلے بازوں میں شعیب ملک ترپین رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
جواب میں سکاٹ لینڈ مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں پر ایک سو چھپن رنز بنا سکی۔ شاداب اور حسن علی نے دو ، دو کھلاڑی آﺅٹ کیئے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*