Main Menu

بھارت گردی:پاکستان عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم

دینا کی سب سے بڑی جمہوریہ کا دعویدار ہمسایہ ملک بھارت ایک بار پھر اپنی بھارت گردی پر اتر آیا ہے ۔ اب کی بار نشانہ نہتے کشمیری نہیں بلکہ پاکستان کے نوجوان سکواش پلیئر ہیں جنہیں چنائے بھارت میں ہونے والی عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کرنا تھی مگر بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق پاکستان نے بروقت ویزوں کے حصول کے لیئے درخواست دی تھی لیکن اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے 2 ماہ بعد بغیر ویزے کے پاسپورٹ واپس کر دیے ہیں۔

اس ضمن میں بھارتی ہائی کمیشن کا کہنا تھا کہ ہم ویزا دینے کی پوزیشن میں نہیں تاہم انہوں نے ویزوں کے عدم اجرا کی کوئی وجہ بھی بیان نہیں کی۔

یاد رہے کہ بھارت ماضی اور ماضی قریب میں بھی اس قسم کی بھارت گردی کا مظاہر ہ کر چکا ہے۔ وہ پاکستان کو جونیئر ہاکی ٹیم کو جونیئر عالمی کپ میں شرکت سے محروم کرچکا ہے۔
۔۔۔۔پچیس جون دو ہزار اٹھارہ






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*