Main Menu

سینتیسویں ہاکی چیمپئنز ٹرافی : 5واں روز، پاکستان نے اولمپک چیمپئن کو حیران کر دیا

اپنے دن پر پاکستانی شاہین بڑے سے بڑے پھنے خان کو بھی حیران کر دیتے ہیں۔

ہالینڈ کے شہر بریدا میں جاری ہاکی کی آخری چیمپپئنز ٹرافی کے پانچویں روز لگاتار تین شکستوں کا بوجھ اٹھانے والی پاکستانی ٹیم نے اولمپک چیمپئن ارجنٹینا کو ایک کے مقابلے میں چار گولوں کے فرق سے مات دے کر اپنی پہلی کامیابی سمیٹی۔

پاکستان کے دفاعی کھلاڑی عماد بٹ کا یہ سوواں میچ تھا جس میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کر کے پاکستانی شائقین کو شاد کر دیا۔

پاکستان نے پہلے ہاف میں ایک اور دوسرے ہاف میں تین گول سکور کیئے۔گول سکور کرنے والوں میں محمد عرفان جونیئر، مبشر علی،اعجا زاحمد اور علیم بلال شامل ہیں۔

ارجنٹینا کی جانب سے واحد گول پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں سکور کیا گیا۔

کھیلے گئے دیگر مقابلوں میں بھارت اور بیلجیئم کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا جبکہ آسٹریلیا نے ہالینڈ کو تین ایک سے شکست دی۔اس فتح کے بعد آسٹریلیا چار میچوںکے بعد دس پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست ہو گئی۔

پاکستان کا آخری لیگ میچ جمعہ کو بیلجیئم سے ہو گا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*