Main Menu

فیفا عالمی کپ2018:آخری سولہ ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا

روس میں جاری فٹ بال کے عالمی کپ کے پندرہویں روز آخری دو گروپ کے چار مقابلے ہوئے جس کے بعد پری کوارٹرز لائن اپ مکمل ہو گئی۔ جمعہ کو آرام کے دن کے بعد پری کوارٹر فائنل مقابلے شروع ہوجائیں گے۔

ہفتے کو دو مقابلے ہوں گے۔ پہلے پری کوارٹر فائنل میں فرانس ، ارجنٹینا کے مقابل ہوگا اور دوسرے میچ میں یوروگوائے اور پرتگال آمنے سامنے ہوں گے۔
اتوار کو سپین اور میزبان رشیا کے درمیان مقابلہ ہو گا اور اسی روزکروشیا اور ڈنمارک میدان میں اتریں گے۔

پیر کو بھی دو پری کوارٹر فائنل مقابلے ہوں گے۔ پہلے میچ میں برازیل ، میکسیکو کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ دوسرے میچ میںبیلجیئم اور جاپان آمنے سامنے ہوں گے۔

منگل کو آخری دو پری کوارٹر فائنلز میں سویڈن ، سوئٹزر لینڈ کے خلاف کھیلے گا جبکہ انگلستان کا مقابلہ کولمبیا سے ہورہا ہے۔

جمعرات کو کھیلے گئے مقابلوں میں بیلجیئم نے انگلستان کو ایک صفر، تیونس نے پاناما کو دو ایک،پولینڈ نے جاپان کو ایک صفراور کولمیبا نے سینی گال کو ایک صفر سے شکست دی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164