Main Menu

سینتیسویں ہاکی چیمپئنز ٹرافی : چھٹاروز، پاکستان میڈل کی دوڑ سے باہر

ہالینڈ کے شہر بریدا میں جاری ہاکی کی آخری چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اپنا آخری لیگ میچ ہار کر میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔ جمعہ کو میزبان ملک ہالینڈ کے ہمسائے بیلجیئم نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں چار گول سے ہر ا کر اپنے پوائنٹس کی تعداد چھ تک پہنچا دی۔

پاکستان نے اس اہم میچ میں بلال کے پینلٹی کارنرز پر دو شاندار گولوں کی بدولت دو مرتبہ برتری حاصل کی لیکن پاکستان کی دفاعی لائن دوسرے ہاف کے اختتامی لمحات میں بیلجیئم کے حملوں کا موثر توڑ نہ کر سکی جس کا خمیازہ انہیں میڈل کی دوڑ سے خارج ہونے کی صورت میں بھگتنا پڑا۔

پاکستان یکم جولائی کو ٹورنامنٹ کے آخری روز پانچویں اور چھٹی پوزیشن کا میچ کھیلے گا۔ اسی روز تیسری اور چوتھی پوزیشن کا میچ بھی ہوگا جبکہ فائنل اس روز کھیلا جانے والا آخری میچ ہو گا۔

تیس جون کو آخری دو لیگ مقابلوں میں آسٹریلیا ، ارجنٹینا اور ہالینڈ بھارت کے سامناکرے گا۔

بیلجیئم اور پاکستان اپنے تمام پانچوں میچ کھیل چکے ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*