Main Menu

فیفا عالمی کپ2018:ارجنٹینا اور پرتگال کا کھیل ختم

دنیائے فٹ بال کے حالیہ دو عظیم کھلاڑیوں لیونل میسی اور کرسچیانو رونالڈو کی ٹیمیں ارجنٹینا اور پرتگال کا عالمی کپ دو ہزاراٹھارہ کا کھیل ختم ہو گیا۔
ہفتے کو عالمی کے پہلے دو پری کوارٹر فائنل کھیلے گئے۔پہلے کوارٹر فائنل میں ایک انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد فرانس نے ارجنٹینا کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیئے کوالی فائی کر لیا۔ ایک موقع پر ارجنٹینا ایک گول کے خسارے میں جانے کے بعد دوایک سے آگے تھا لیکن پھر میسی کی ٹیم فرانسیسی ٹیم کے جاندار حملوں کی تاب نہ لا سکی اور مقابلہ ہار کر ایونٹ سے باہر ہو گئی۔
دوسرے کوارٹر فائنل میں معروف سٹرائیکر لوئس سواریز کی ٹیم یوروگوائے نے کرسچیانو رونالڈو کی پرتگالی ٹیم دو ایک سے ہرا کر آخری آٹھ ٹیمیں کے قافلے میں جگہ بنا لی۔
اتوار کو بھی دو پری کوارٹر فائنل مقابلے ہوں گے۔
پہلے مقابلے میں میزبان روس ، سپین کے سامنے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں کرویشیا اور ڈنمارک کا مقابلہ ہو گا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*