Main Menu

سینتیسویں ہاکی چیمپئنز ٹرافی : بھارت کو شکست آسڑیلیا چیمپئن

آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر بریدا چیمپئپنز ٹرافی کا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

اتوار کو کھیلے گئے اس فائنل میں مقررہ وقت پر مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا تاہم پینلٹی سٹروکس پر آسٹریلیا نے تین ایک سے کامیابی حاصل کر آئی ایچ ایف کی آخری چیمپئنز ٹرافی پر اپنانام لکھوا لیا۔پاکستان پانچویں پوزیشن کا میچ بیلجیئم سے ہار گیا۔

آسٹریلیا کا یہ ریکارڈ پندرہواں ٹائٹل ہے۔ ایک اور بات طے ہوگئی کہ بھارت اپنی ہاکی کی تاریخ میں چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کے طور پر اپنا نام لکھوانے میں بری طرح ناکام رہا۔ انیس سو اٹہتر میں شروع ہونے والے اس ایونٹ میں پاکستان بہرحال تین بار چیمپئن رہا۔

اتوار کو کھیلے گئے تیسری ، چوتھی پوزیشن کے میچ میں میزبان ہالینڈ نے ارجنٹینا کو دو صفر سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

بیلجیئم نے پاکستان کو شکست دے کر پانچویں پوزیشن حاصل کی۔ میچ مقررہ وقت پر دو، دو گول سے برابر رہا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹی سٹروکس پر دو، ایک سے بیلجیئم کے حق میں رہا۔

ٹیموں کی حتمی پوزیشن یہ رہی۔
اول: آسٹریلیا
دوم: بھارت
سوم: ہالینڈ
چہارم: ارجنٹینا
پنچم: بیلجیئم
ہشتم: پاکستان






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*