Main Menu

فیفا عالمی کپ2018:روس نے ہسپانیہ ، کروشیا نے ڈنمارک کے دل توڑ دیئے

فٹ بال کے اکیسویں عالمی کپ میں اتوار کو کھیلے گئے دونوں پری کوارٹر فائنل کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آﺅٹ پر ہوا جس میں میزبان روس نے سپین کا دل توڑ دیا جبکہ کروشیا نے ڈنمارک کے خوابوں کا شیشہ چکنا چور کرتے ہوئے کوارٹر فائنل کی سیٹ پکی کر لی۔

روس اور سابق عالمی چیمپئن سپین کے درمیان میچ مقررہ اوراضافی وقت کے بعد ایک ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد روس نے پینلٹی شوٹس پر یہ مقابلہ تین کے مقابلے میں چار گول سے جیت کر فٹ بال پنڈتوں کے اندازے غلط ثابت کر دیئے۔

روس انیس سو چھیاسٹھ کے بعد پہلی بار عالمی کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچا۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں بھی مقررہ اور اضافی وقت تک مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا تاہم پینلٹی شوٹس پر کروشیا نے ڈنمارک کو دوکے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

پیر کو مزید دو پری کوارٹر فائنلز کھیلے جائیں گے۔

پہلے مقابلے میں جنوبی امریکہ کی دو ٹیمیں برازیل اور میکسیکو آمنے سامنے ہوں گی۔ دوسر میچ بیلجیئم اور جاپان کے درمیان ہو گا۔

منگل کو آخری دو پری کوارٹر فائنلز میں سویڈن اور سوئٹزرلینڈ ، انگلستان اور کولمیبا مدِ مقابل ہو ں گے۔

یاد رہے کہ فرانس اور یوروگوائے کی ٹیمیں پہلے ہی کوارٹر فائنل میںجگہ بنا چکی ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164