Main Menu

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی: آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستا ن کو شکست

آسٹریلیا نے پاکستان کو سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے روز کھیلے گئے میچ میں نو وکٹوں سے شکست دیکرایک پیغام دیاہے کہ اس ایونٹ میں پاکستان نے چیمپئن بننے کا اگر کوئی خواب دیکھا ہے تو وہ آسانی سے شرمندہ تعبیرنہیں ہو گا۔
پیر کو کھیلے گئے اس میچ میں پاکستانی بلے بازی ریت کے گھروندے کی طرح زمین بوس ہو گئی۔ آصف علی(22)شاداب خان(29) اور فہیم اشرف (21) اگر ہمت نہ دکھاتے تو قومی ٹیم بیس اوورز میں ایک سو سولہ رنز کا مجموعہ بھی نہی حاصل کر پاتی۔ بیلی سٹانلیک پاکستان کی اس تباہی کے ذمہ دار تھے جنہوں نے چار اوورز میں آٹھ رنز کے بدلے حفیظ، فخر زمان، حسین طلعت اور سرفراز کی وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا نے ایک سو سترہ رنز کا ہدف گیارہویں اوور میں پور ا کر لیا۔ فنچ ارسٹھ رنز کی عمدہ باری کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔
منگل کو زمبابوے کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا جبکہ بدھ کو پاکستان اور زمبابوے دوسری مرتبہ ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*