Main Menu

فیفا عالمی کپ2018:بیلجیئم اور برازیل کوارٹر فائنلز میں پہنچنے میں کامیاب

برازیل اور بیلجیئم ،روس میں جاری فٹ بال کے اکیسویں عالمی کپ کے کوارٹر فائنلز مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔ پیر کو کھیلے گئے میچوں میں برازیل نے میکسیکوکو دوصفر اوربیلجیئم نے جاپان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر فتوحات حاصل کیں۔
برازیل کی جانب سے ان کے سٹار سٹرائیکر نے مار اور سٹرائیکر فرمینو نے ایک ایک گول بنایا۔
بیلجیئم اور جاپان کا میچ سنسنی خیزی سے بھرپور رہا۔پہلے ہاف میں مقابلہ صفر صفر سے برابر رہنے کے بعد جاپان نے یکے بعد دیگرے گول بنا کر دو صفر کی برتری حاصل کر لی لیکن سٹار کھلاڑیوں سے مزین بیلجیئم نے شاندار انداز میں واپسی کرتے ہوئے میچ ختم ہونے سے چند لمحات پہلے فیصلہ کن تیسرا گول بنا کر جاپان کی خوشیوں کو چکنا چور کر دیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ناصر چاڈلی نے فیصلہ کن گول بنایا۔
منگل کو آخری دو پری کوارٹر فائنلز میں سویڈن اور سوئٹزرلینڈ ، انگلستان اور کولمیبا مدِ مقابل ہو ں گے۔
یاد رہے کہ میزبان روس، کروشیا، فرانس اور یوروگوائے کی ٹیمیں پہلے ہی کوارٹر فائنل میںجگہ بنا چکی ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164