Main Menu

فیفا عالمی کپ2018:کوارٹرفائنل کھیلنے والی آٹھ ٹیمیں کون سی ہیں؟

روس میںجاری فٹ بال کے عالمی کپ کے کوارٹرفائنلز کھیلنے کی تمام اہل ٹیمیں سامنے آ گئیں جن میں فرانس، یوروگوائے، برازیل ، بیلجیئم، سویڈن ، انگلستان، کروشیا اور میزبان رشیا شامل ہیں۔منگل کو کھیلے گئے آخری دو پری کوارٹرفائنلز کا فیصلہ ہوا۔ پہلے میچ میں سویڈن نے سوئٹزرلینڈ کو ایک صفر سے شکست دے کر ایک طویل عرصہ کے بعد کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔دوسرے میچ میں انگلستان نے اپنی عالمی کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی حریف کو پینلٹی شوٹ آﺅٹ پر ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔کولمیبا کے خلاف اس میچ میں مقررہ اور اضافی وقت پر سکور ایک ایک تھا جس کے بعد انگلستان نے تین کے مقابلے میں چار پینلٹی شوٹس کی بنیاد پر فتح حاصل کی۔
کوارٹر فائنل کب ہونگے۔
پہلا کوارٹر فائنل۔۔جمعہ چھ جولائی۔۔فرانس بمقابلہ یورگوائے
دوسرا کوارٹر فائنل۔۔جمعہ چھ جولائی۔۔برازیل بمقابلہ بیلجیئم
تیسرا کوارٹر فائنل۔۔ہفتہ سات جولائی۔۔انگلستان بمقابلہ سویڈن
چوتھا کوارٹرفائنل۔۔ہفتہ سات جولائی ۔۔رشیا بمقابلہ کروشیا






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*