Main Menu

سہ فریقی ٹی 20: پاکستان کی ایک اور فتح ، زمبابوے فائنل کی دوڑ سے باہر

پاکستان سہ فریقی بیس بیس سیریز میں زمبابوے کے خلاف ایک اور فتح سے ہمکنار ہو گیا۔ بدھ کو ہرارے میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان نے ایک سو تریسٹھ رنز کا کامیاب تعاقب کرتے ہوئے سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

اس ناکامی کے بعد میزبان زمبابوے فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا۔

زمبابوے نے سولومن مائر کے شاندارچورانوے رنز کی بدولت مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر ایک سو باسٹھ رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان نے فخر زمان(47) حسین طلعت(44) اور کپتان سرفراز(38) کی عمدہ بلے بازی کی بدولت پانچ گیندیں قبل مطلوبہ ہدف پا لیا۔

پاکستان اس ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں زمبابوے کو چوہتر رنز سے ہرا چکا ہے جبکہ آسٹریلیا کے خلاف اسے نو وکٹوں کی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کا اگلا میچ آسٹریلیا کے خلاف جمعرات کو کھیلا جائے گا۔

فائنل آٹھ جولائی کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانا ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164