Main Menu

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی: فائنل سے قبل پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بڑی فتح

پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے زمبابوے میں جاری سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز میں فائنل سے قبل آسٹریلیا کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کر کے پاکستانی شائقین کی امیدیں بڑھا دی ہیں۔

جمعرات کو کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میںسات وکٹوں کے نقصا ن پر ایک سو چورانوے رنز بنائے۔

پاکستان کی اننگز کی خاص بات افتتاحی بلے باز فخر زمان (42 گیندوں پر73 رنز ) کی تین چھکوں اور نو چوکوں سے مزین دھواں دار باری تھی جنہوں نے پچھلے میچ کے ہیرو آسٹریلوی گیند باز سٹین لیک کی گیندوں کو بار بار باﺅنڈری کے پار پہنچا کر زیرو کر دیا۔

ان کے علاوہ حسین طلعت، شعیب ملک اور آصف علی نے بھی عمدہ باریاں کھیلیں۔

جواب میں آسٹریلوی ٹیم شاہین شاہ آفریدی (تین وکٹیں)کی سرکردگی میں پاکستانی گیند بازوں کے دستے کے سامنے مقررہ بیس اوورز میں ایک سوانچاس رنز بنا پائی اور مقابلہ پاکستان نے پینتالیس رنز سے جیت کر پہلے میچ کی شکست کا بدلہ لے لیا۔

فخر زمان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

سہہ فریقی سیریز کا فائنل آٹھ جولائی کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*