Main Menu

فیفا عالمی کپ2018:برازیل کی کشتی ڈوب گئی،فرانس اور بیلجیئم سیمی فائنل میں

پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل روس میں جاری فٹ بال کے اکیسویں عالمی کپ کا کوارٹر فائنل ہار کر مقابلوں سے باہر ہو گئی۔ برازیل کی کشتی کو ڈبونے والی ٹیم بیلجیئم کی تھی جس نے جمعہ کو کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں سٹار کھلاڑیوں سے مزین ، سٹرائیکر نے مار کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہر ا کر سیمی فائنل کے لیئے کوالی فائی کر لیا۔ سیمی فائنل میں بیلجیئم کا مقابلہ ہمسائے فرانس سے ہو گا جس نے اسی ر وز کھیلے گئے پہلے کوارٹرفائنل میں یورگوائے کو دو صفر سے ہرا کر آخری چار ٹیمیں کے قافلے میں جگہ بنائی۔
برازیل 1986 کے بعد یہ پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ۔ برازیل کو ہرانے والا بیلجیئم انیس سو چھیاسی کے بعد پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچا ہے جبکہ فرانس2006 کے بعد پہلی مرتبہ سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر رہا ہے۔
ہفتے کو دو مزید کوارٹر فائنل کھیلے جا رہے ہیں۔
پہلے میچ میں سویڈن کا مقابلہ انگلستان سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں میزبان روس اور کروشیا آمنے سامنے ہوں گے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164