Main Menu

فیفا عالمی کپ2018: روس کا خواب چکنا چور، انگلستان سیمی فائنل میں

اکیسویں عالمی کپ کےمیزبان روس کی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا خواب چکنا چور ہو گیا، کروشیا نے اسے پینلٹی شوٹ آﺅٹ پر شکست سے دو چار کر کے ایونٹ سے باہر کر دیا۔

ہفتہ کو کھیلے گئے اس کوارٹر فائنل میں روس نے پہلے گول بنایا لیکن کروشیا نے نہ صرف گول برابر کر لیا بلکہ اضافی وقت کے پہلے ہاف میں گول بنا کر میچ پر اپنی گرفت مضبوط بنا لی۔

میچ ختم ہونے سے چند منٹ قبل روس نے گول بنا کر میچ دو، دو سے برابر کر دیا ۔میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیئے پینلٹی شوٹ آﺅٹ کا مقابلہ ہوا جہاں روس کے دو کھلاڑیوں نے پینلٹی ککس ضائع کر دیں جس کا خمیاز انہیں شکست کی صورت میں بھگتنا پڑا۔

اس سے قبل کھیلے گئے ایک اور کوارٹر فائنل میں انگلستان نے سویڈن کو دو صفر سے ہرا کر انیس سو نوے کے بعد پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ انگلستان کا سیمی فائنل میں مقابلہ کروشیا سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں فرانس اور بیلجیئم ایک دوسرے کے سامنے ہوں گے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164