Main Menu

فخر زمان کی فائنل میں فخریہ باری، پاکستان سہ فریقی سیریز کا چیمپئن

پاکستان کے سٹائلش افتتاحی بلے باز فخر زمان کی مستانی باری کی بدولت پاکستان آسٹریلیا کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا چیمپئن بن گیا۔

ہرارے میں اتوار کو کھیلے گئے فائنل میں آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کو مقررہ بیس اوورز میں ایک سو چوراسی رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان نے آخری اوور کی پہلی گیند پر یہ ہدف حاصل کر کے نہ صرف نیا ریکارڈ بنایا بلکہ آسٹریلیا جیسی تگڑی ٹیم کو پہلی بار فائنل میں شکست دے کر ٹرافی بھی اٹھا لی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے ابتدائی دو بلے بازصاحبزادہ فرحان اور حسین طلعت صرف دو رنز کے مجموعے پر ہمت ہار گئے لیکن پھر کمان پاکستان کی فتح کے مرکزی کردار فخر زمان نے سنبھال لی۔

انہوں نے بلکہ ویسی ہی باری کھیلی جیسی پچھلے برس انگلستان میں بھارت کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں کھیلی تھی۔ انہوںنے صرف چھیالیس گیندوں پر اکانوے رنز بنائے جس میں بارہ چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

ان کے علاوہ شعیب ملک کے ناقابل شکست تینتالیس رنز کا بھی جیت میں اہم کردار رہا۔

یاد رہے کہ اس فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کا لیگ مقابلوں میں دو بار آمنا سامنا ہوا جس میں ایک بار پاکستان اور ایک بار آسٹریلیا فاتح رہا۔

پاکستان کے لیئے پہلا میچ کھیلنے والے صاحبزادہ فرحان صفر پر سٹمپڈ آﺅٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے آسٹریلوی باری میں محمد عامر نے تین اور شاداب خان نے دو کھلاڑی آﺅٹ کیئے۔

آسٹریلیاکی جانب سے کپتان فنچ(47) اور ساتھی افتتاحی بلے باز شارٹ(76) کی پہلی وکٹ پر پچانونے رنز کی شراکت قائم کی تاہم ان کی ٹیم مقررہ اوور میں آٹھ وکٹوں پر ایک سو تراسی رنز بنا پائی۔

فخر زمان نے پاکستان کی جانب سے پانچ میچوں میں سب سے زیادہ 278 رنز سکور کیئے جس میں تین نصف سینچریاں شامل تھیں۔
تاہم ٹورنامنٹ کے ٹاپ سکورر آسٹریلوی کپتان فنچ رہے جنہوں نے 306 رنز بنائے۔
وکٹوں کے اعتبار سے آسٹریلیا کے آندرے تائی بارہ وکٹوں کے ساتھ گیند بازوں میں سرفہرست رہے۔پاکستان کے لیئے سب سے زیادہ پانچ وکٹیں محمد عامر نے حاصل کیں۔

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164