Main Menu

فیفا عالمی کپ2018: بیلجیئم کو شکست فرانس فائنل میں

فرانس کی ٹیم نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمسائے بیلجیئم کو ایک صفر سے شکست دے کر روس میں جاری فیفا عالمی کپ کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

منگل کو کھیلے گئے اس سیمی فائنل میں بیلجیئم نے ابتداءمیں اچھا کھیل پیش کیالیکن دوسرے ہاف میں فرانس ایک بہتر حریف کے طور پر سامنے آیا ۔

دفاعی کھلاڑی سموئیل امتیتی نے دوسرے ہاف کے ابتدائی منٹوں میں ہیڈکے ذریعے گول بنا پر فرانس کو ایک صفر کی برتری دلوا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

برازیل کو آﺅٹ کر سیمی فائنل میں پہنچنے والے بیلجیئم کو اس میچ کے لیئے بہت سے ماہرین فٹ بال نے فیورٹ قرار دیا تھا لیکن ایڈن ہیزرڈ جیسے سٹار فارورڈ کی سرکردگی میں فرانس کا سامنا کرنے والی بیلجیئم ٹیم تاریخ کا دھارا موڑنے میں ناکام رہی۔

بیلجیئم اس سے قبل انیس سو چھیاسی میں سیمی فائنل میں پہنچا تھا جہاں ارجنٹینا نے اسے شکست سے دوچار کر دیا تھا۔

فرانس کا عالمی کپ میں یہ تیسرا فائنل ہے۔

آخری باروہ دو ہزار چھ میں فائنل میں پہنچی تھی جہاں اٹلی نے اسے پینلٹی ککس پر ہرا یا دیا تھا۔

دوسرا سیمی فائنل بدھ کو انگلستان اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164