Main Menu

عالمی کپ2018: انگلستان کا52 برس بعد فائنل کھیلنے کا سپنا ٹوٹ گیا

بیلجیئم اور برازیل جیسی تگڑی ٹیموں کی طرح انگلستان کا بھی روس میں کھیلے جارہے عالمی کپ کا تاج سر پر سجانے کا سپنا ٹوٹ گیا۔

بدھ کو کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں انگلستان کو کروشیا نے ایک گول میں خسارے میں جانے کے باوجودایک دو کی شکست سے دوچار کر کے فرانس کے ساتھ فائنل کھیلنے کا پروانہ حاصل کر لیا۔

مقررہ وقت میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہنے کے بعد میچ کا فیصلہ اضافی وقت کے دوسرے ہاف کے اختتامی لمحات میں ہوا۔فیصلہ کن گول کروشیا کے سٹرائیکر منڈزوکچ نے کیا جس سے انگلش ٹیم کے دل ٹوٹ گئے۔

برطانیہ کے شائقین امید لگائے بیٹھے تھے کہ اس بار ان کے فٹ بال ہیرو انیس سو چھیاسٹھ کی یاد تازہ کر دیں گے جب ان کی ٹیم پہلی اور آخری مرتبہ فٹ بال کی عالمی چیمپئن بنی تھی۔

یہ ایونٹ انگلستان میں منعقد ہوا تھا جس کے فائنل میں میزبان ملک نے ویسٹ جرمنی کو ہرا کر فاتح عالم بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

کروشیا کا یہ پہلا عالمی کپ فائنل ہے جبکہ یہ پانچواں موقع ہے کہ کروشیا عالمی کپ کھیل رہا ہے۔

فائنل اتوار پندرہ جولائی کو کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل ہفتے کو بیلجیئم اور انگلستان کا تیسری پوزیشن کے لیئے میچ ہو گا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164