Main Menu

فیفا عالمی کپ2018: انگلستان کو شکست ، بیلجیئم کی تیسری پوزیشن

بیلجیئم نے انگلستان کودو صفر کی ایک آسان شکست سے دو چار کر کے فیفا عالمی کپ دو ہزار اٹھارہ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔
ہفتے کو کھیلے گئے اس تیسری پوزیشن کے میچ میں بیلجیئم نے کھیل کے دونوں ہاف میں ایک ایک گول بنایا جبکہ انگلش ٹیم گول سکور کرنے میں ناکام رہی۔
بیلجیئم کی ٹیم کے لیے یہ تاریخی موقع تھا کہ وہ تیسری پوزیشن کی حامل ٹہری جبکہ انگلش ٹیم کے دورے کا اختتام مایوس کن انداز میں ہوا کہ وہ سیمی فائنل کے بعد تیسری پوزیشن کا میچ بھی ہار گئی۔
تاہم انگلش فٹ بال مبصرین کے نزدیک ایک نوجوان انگلش ٹیم کے لیئے روس میں کھیلا جانے والا یہ عالمی کپ ایک کامیابی ہی گنا جائے گا کہ کافی عرصہ بعد اسے دنیا کی چار بہترین ٹیموں میں جگہ نصیب ہوئی۔
عالمی کپ کا فائنل اتوار کو کروشیا اور فرانس کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ فرانس ماضی کی تاریخ اور بہتر تجربے کی بدولت اس میچ کے لیئے فیورٹ ہے تاہم بہت سے مبصرین کے نزدیک کروشیا اگر چیمپئن بن جائے تو کسی کو حیرت نہیں ہونی چاہیے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164