Main Menu

فرانس ، کروشیا کو مات دے کر فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا

یورپ نے ایک بار پھر عالمی کپ میں فرانس کے ذریعے اپنی برتری ثابت کر دی۔ فرانس نے اتوار کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں کھیلے گئے فائنل میں حریف کروشیا کو دو کے مقابلے میں چار گول سے مات دے کر فٹ بال کے عالمی چیمپئن کا تاج سر پر سجا لیا۔

سنسنی خیزی سے بھر پور اس فائنل میں کروشیا نے اچھا کھیل پیش کیا لیکن منڈزو کچ نے ہیڈ کے ذریعے اپنے ہی گیند میں گول پھینک کا فرانس کو ایک صفر کی برتری کا موقع فراہم کیا تاہم اس برتری کو جلد ہی پیریزچ نے گول بنا کر ختم کر دیا لیکن پھر بدقسمتی سے اسی گول سکورر کا اپنے گولی کے سامنے ہینڈ بال ہو گیا جس پر فرانس کو وی اے آر کے فیصلہ کے تحت پینلٹی ملی جس پر گریزمان نے سکور کر کے مقابلہ دو ایک کر دیا۔

فرانس کی جانب سے تیسراگول پال پوگبا نے بل کھاتی فری کک کے ذریعے بنا یا جبکہ فرانس کے نوجوان سٹرائیکر ایم باپے نے چوتھا گول بنا کر فرانس کی کامیابی پر مہر ثبت کر دی۔

حالانکہ کروشیا کے سٹرائیکر منڈزوکچ نے فرانس کے کپتان اور گولی کی ایک فاش غلطی سے فائدہ اٹھا کر نہ صرف اپنے” اون“ گول کابدلہ چکا دیا بلکہ اپنی ٹیم کا خسارہ بھی کم کر دیا لیکن فاتح ٹیم نے انہیں آخری سیٹی تک قابو میں رکھا اور فٹ بال کی تاریخ میں دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بن گئی۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ بیس برس پہلے جس کھلاڑی دیددیہ دیشان کی قیادت میں فرانس فاتح عالمی بنا وہی دو ہزار اٹھارہ کی فاتح ٹیم کا کامیاب کوچ بھی ہے۔
دیشان یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی ہیں. اس سے قبل برازیل کے ماریوزاگالو اور جرمنی کے فرینز بیکن بائر بحثیت کھلاڑی اور کوچ فاتح عالمی بن چکے ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*