ورلڈ ٹائٹل فائٹ: محمد وسیم کو کیریئر کی پہلی شکست

پاکستان کے پیشہ ور مکے باز محمد وسیم انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن فلائی ویٹ ورلڈ ٹائٹل مقابلے میں جنوبی افریقن باکسر موروتی متھالین کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہو گئے۔
اتوار کو ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقدہ مقابلے میں پاکستانی باکسر محمد وسیم اور جنوبی افریقہ کے موروتی متھالین کے درمیان زبردست فائٹ ہوئی تاہم قسمت نے وسیم کا ساتھ نہ دیا، جنوبی افریقن باکسر موروتی نے وسیم کو سخت مقابلے کے بعد زیر کر کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
یہ وسیم کی اپنے پروفیشنل کیریئر میں پہلی شکست ہے۔
موروتی متھالین نے اس مقابلے کے ابتدائی راﺅنڈز میں بہتر کھیل پیش تاہم وسیم نے کھیل کے اختتامی راﺅنڈز میں اپنے حریف کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کیا لیکن جیوری نے ان کے حریف کا فاتح قرار دے دیا۔
« فخر زمان کا زمبابوبے کے خلاف دوسرے ایکروزہ میں فاتحانہ سینکڑا (Previous News)
(Next News) ایکروزہ سیریز:انگلستان کے ہاتھوں بھارت کی پٹائی »