عالمی کپ سے قبل پاکستانی ٹیم انگلستان میں دو بین الاقوامی سیریز کھیلے گی

پاکستان کی کرکٹ ٹیم اگلے برس انگلستان میں تیس مئی سے شروع ہونے والے کرکٹ کے عالمی کپ سے قبل میزبان ٹیم کے خلاف محدود اوورز کی کرکٹ کی دو سیریز کھیلے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم، جس نے پچھلے برس انگلستان ہی میں بھارت کو فائنل میں شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا ، کے لیے یہ مقابلے عالمی کپ کی تیاریوںکے لیئے انتہائی مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان پہلے اکلوتا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل مقابلہ ہو گا جس کے بعد پانچ ایکروزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 مئی کو کارڈف کے صوفیہ گارڈنز میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ 8 مئی کو اوول اور دوسرا میچ 11 مئی کو ساو¿تھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔
تیسرا ایکروزہ 14 مئی کو برسٹل کے برائٹ سائڈ گراو¿نڈ میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں 17 مئی کو ناٹنگھم شائر کے ٹرینٹ بِرج گراو¿نڈ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی، جبکہ سیریز کا پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ 19 مئی کو لیڈز میں کھیلا جائے گا۔
« تیسرا ایکروزہ:زمبابوے ایک با ر پھر پاکستان کے لیئے تر نوالہ (Previous News)