Main Menu

ریکارڈز کی بھرمار : پاکستان پانچ صفر سے سیریز کا فاتح

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف آخری ایکروزہ میچ 131 رنز سے جیت کر پانچ میچوں کی سیریز پانچ صفر سے جیت لی۔ اس میچ میں پاکستان کے بلے بازوں نے متعدد ریکارڈ ز بنائے ۔

اتوار کو سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے امام الحق اور بابر اعظم کی شاندار سینچریوں کی بدولت 364رنز بنائے جس کے جواب میں میزبان ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں چار وکٹوں پر 233 رنز بنا پائی۔

گزشتہ میچ کے ڈبل سینچری میکر فخر زمان اس میچ میں85 رنز پر آﺅٹ ہوگئے تاہم وہ ایکروزہ کرکٹ میں تیز ترین ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

انہوں نے یہ اعزاز صرف اٹھارہ اننگز کھیل کر حاصل کیا ۔

فخر زمان نے پانچ میچوں کی سیریز میں 515 رنز بنا کر بھی ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔

فخر اور امام الحق نے اس سیریز میں مشترکہ طور پر 910 رنز بنا کر افتتاحی بلے بازوں کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنا نے کا نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*