Main Menu

حکومت دو سو ملین کی مالی امداد فراہم کرے: ہاکی انتظامیہ کا مطالبہ

رواں برس پاکستان کی ہاکی ٹیم کو دو بڑے امتحانات کا سامنا ہے۔ اگست میں اسے ایشیائی کھیلوںمیں ٹائٹل جیتنے کی دوڑ میں حصہ لینا ہے اور پھر سال کے آخیر میں عالمی کپ میں اپنی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کی کوشش کرنا ہے۔ ان دونوں امتحانات میں قوم کی توقعات پر پورا اترنے کے لیئے اسے بھر پور تیاری کی ضرورت ہے تاہم اس ضمن میں حکومتِ پاکستان کی سر د مہری نے اس امر کا خدشہ پیدا کر دیا ہے کہ اگرآنے والے ایونٹس کے حوالے سے قومی ٹیم کی تیاریوں کے لیئے مالی امدادکا بندوبست نہ کیا گیا تو غیر ملکی کوچ رکھنے کے باوجود قومی ٹیم مثبت سفر کی جانب گامزن نہیں ہو پائے گی۔
اس ضمن میں پیر کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان ہاکی ٹیم کے غیر ملکی کوچ رولانت اولتمانز، مینجر حسن سردار اور قومی ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان اختر شریک ہوئے جہاں انہو ں نے حکومت سے درخواست کی کہ وہ ایشیائی کھیلوں کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی ہاکی ٹیم کے لیئے مالی امداد جاری کریں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان ہاکی ٹیم کے لیئے ایک ٹرننگ پوائنٹ ہے لہذا حکومت دو سو ملین روپے کی گرانٹ فی الفور جاری کرے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164