Main Menu

ایشیا کپ کرکٹ 2018:پاکستان اور بھارت کا19 ستمبر کو ٹاکرا

کرکٹ کے دو بڑے حریف ایشیائی کرکٹ میں حکمرانی جمانے کے لیئے ایک بار پھر آمنے سامنے ہو رہے ہیں۔ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2018ءکے شیڈول کا اعلان کر دیا گیاجو 15 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔
سری لنکا کی ٹیم ایشیا کپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔
اس ایونٹ میں پاکستانی ٹیم 16 ستمبر کو کوالیفائر ٹیم کے خلاف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی تاہم گرین شرٹس کو 19 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا۔

ایشیا کپ میں پہلی مرتبہ چھ ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان نے براہ راست ایونٹ میں جگہ بنائی تھی جبکہ ہانگ کانگ، ملائیشیا، نیپال، اومان ، سنگاپور اور متحدہ عرب امارات میں سے کوئی ایک ٹیم کوالیفائنگ مرحلہ عبور کر کے ایونٹ تک رسائی حاصل کرے گی۔
ہر گروپ سے دو بہترین ٹیمیں سپر فور مرحلے کے لیئے کوالیفائی کریں گی جہاں سب ٹیموں کا ایک دوسرے سے مقابلہ ہوگا جس کے بعد دو بہترین ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کھیلا جائے گا۔
پاکستان یہ ایونٹ دو بار جیت چکا ہے ۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164