Main Menu

عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ: پاکستان نے بھارت کے غبارے سے ہوا نکال دی

دفاعی چیمپئن پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر عالمی جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ سے خارج کر دیا جبکہ پاکستان کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں انگلستان سے جمعہ کو ہو رہا ہے۔

چنائے کا ایکسپریس ایونیوکھچا کھچ بھرا ہوا تھا جہاں بھارتی تماشائیوں کا شورو غوغا بھی بہت تھا لیکن پاکستان کے کھلاڑیوں حارث قاسم اور عباس زیب نے اپنے اعصاب کو قابو میں رکھتے ہوئے اپنی ٹیم کے لیئے دو ایک سے فتح حاصل کر بھارت کے غبارے سے ہوا نکال دی۔

پاکستان کے حارث قاسم نے بھارت کے راہول بھیٹا کو تین ایک سے شکست دی۔پاکستان کے عباس زیب نے بھی روایتی حریف کے کھلاڑی یش فدتے کو تین ایک سے ہرایا تاہم بھارت کے ویر چھوٹانی کے ہاتھوں پاکستان محمد عمیر کو دو صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ بھارت کوان مقابلوں میں پانچویں سیڈ میں رکھا گیا جبکہ پاکستان کو گیارہوں سیڈ کا درجہ ملا ۔

یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان نے دو ہزار سولہ میں پولینڈ میںہونے والی جونیئر عالمی چیمپئن شپ میں فتح کا تاج سر پر سجایا تھا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164