Main Menu

دفاعی چیمپئن پاکستان ورلڈ ٹیم جونیئر سکواش چیمپئن شپ سے فارغ

دو برس قبل عالمی چیمپئن بننے والی پاکستان کی جونیئر سکواش ٹیم، ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ سے باہر ہوگئی ہے۔
بھارت کے شہر چنائے میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں انگلستان نے پاکستان کے خلاف دو ایک سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل کے لیئے جگہ بنائی۔
پہلے میچ میں انگلستان کے جیمز واٹ نے ایک سخت مقابلے بعد پاکستان کے محمد عزیر کو آٹھ گیارہ، گیارہ دو، گیارہ دو، آٹھ گیارہ اور گیارہ دو سے ہرایا۔
دوسرے میچ میں انگلستان کے نک وال نے عباس زیب کے خلاف گیارہ نو، گیارہ چھ، سات گیارہ اور گیارہ چھ سے کامیابی حاصل کی۔
تیسرے میچ میں پاکستان کے حارث قاسم نے انگلینڈ کے سیم ٹوڈ کو بارہ دس، نو گیارہ اور گیارہ نو سے شکست دی۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل پری کوارٹر فائنل میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*