Main Menu

چھ پاکستانی خواتین کوہ پیما 5300 میٹر بلندچوٹی سر کرنے میں کامیاب

پاکستانی خواتین کے بارے میں مغرب میں یہ تاثر ہے کہ وہ صرف گھریلوخواتین کا کردار ہی ادا کر تی ہیں لیکن دنیا اب دیکھ رہی ہے کہ پاکستانی خواتین خطروں سے کھیلنے کا حوصلہ بھی رکھتی ہیں۔ تازہ خبروں کے مطابق چھ پاکستانی خواتین کوہ پیماﺅں نے وادی ِشمشال میں واقع پانچ ہزار تین سو میٹر بلند شفکین سار کو سر کر لیا ہے۔ان کو پیماﺅں نے چوٹی کو شمالی راستے سے عبور کیا اور ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ شفکین سار کوشمالی جانب سے خواتین نے سر کیا ہو۔
یہ اعزاز شمشال ماو¿نٹینئرینگ سکول کی طالبات نے اپنے نام کیا۔ٹیم میں حفیظہ بانو ، افسانہ شاہد ، شکیلہ نمرہ ، ندیمہ سحر ، سمرین عافیت اور زبیدہ وحید شامل ہیںجن کے حوصلوں کے سامنے آسمانوں کو چھونے والے کوہسار بھی جھک گئے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*