Main Menu

انگلستان ایک ہزار ٹیسٹ میچز کھیلنے والا پہلا ملک بن گیا

انگلستان کی کرکٹ ٹیم ایک ہزار ٹیسٹ میچ کھیلنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔اس نے یہ اعزاز جمعرات کو برمنگھم میں بھارت کے خلاف پانچ میچز کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کھیل کر حاصل کیا۔
آسٹریلیا کی ٹیم تاریخ میں آٹھ سو بارہ ٹیسٹ میچز کھیل کر دوسرے اور ویسٹ انڈیز پانچ سو پینتیس ٹیسٹ میچ کھیل کر تیسرے نمبر پر ہے۔
بھارت پانچ سو تئیس ٹیسٹ میچ کھیل کر چوتھے، جنوبی افریقہ چار سو ستائیس ٹیسٹ کھیل کر پانچویں اور نیوزی لینڈ چار سو چھبیس ٹیسٹ میچ کھیل کر چھٹے نمبر پر ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے اب تک چار سو پندرہ ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اور وہ اس فہرست میں ساتویں نمبر پر موجود ہے






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*