Main Menu

کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافے کا فیصلہ

پاکستا ن کرکٹ بورڈ( پی سی بی)نے نئے کرکٹ سیزن کے لیئے قومی کرکٹرزکی پر کشش ماہانہ معاوضوں کو سو فی صد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے

کھلاڑیوں کی صفوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق2018-19ءکے سیزن کے لیئے کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے چیف سلیکٹر انضمام الحق کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے علاوہ ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ہارون رشید کے علاوہ ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر نے بھی شرکت کی جس میں بلے باز عمر اکمل کو شامل نہ کرنے پر غور کیا گیا ہے جبکہ افتتاحی بلے باز احمد شہزاد کی درجہ بندی میں تنزلی کے بارے میں فیصلہ کیا گیا۔

تاہم بلے باز فخر زمان کو ترقی دیکر اے کیٹگری جبکہ نوجوان کھلاڑی آصف علی، صاحبزادہ فرحان اور حسین طلعت کو بھی سنٹرل کنٹریکٹ کی سی کیٹگری میں جگہ دینے پر غور کیا گیا ہے۔ بابر اعظم، اسد شفیق، عماد وسیم، جنید خان، محمد نواز، یاسر شاہ، شاداب خان، حسن علی کے نام بی کیٹگری کے فہرست میں رکھنے پر غور کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے معاوضہ میں پہلے ہی سو فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق اے کیٹگری والے کھلاڑی کو 10 لاکھ، بی کیٹگری کے کھلاڑیوں کو 7 لاکھ جبکہ سی کیٹگری کے کھلاڑیوں کو 5 لاکھ روپے اور ڈی کیٹگری کے کھلاڑی کو2 سے 3 لاکھ روپے ماہانہ معاوضہ ادا کیا جائے گا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164