Main Menu

نیا سینٹرل کنٹریکٹ: حفیظ کی تنزلی، عمراکمل،احمد شہزاد نظر انداز

نئے کرکٹ سیزن کے لیئے پاکستان کے قومی کھلاڑیوں بہتر سینٹرل کنٹریکٹ مل گیا جس میں ان کے ماہانہ معاوضوں اور میچ فیس میں بیس سے تیس فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی جانب سے تینتیس کھلاڑیوں کو19-2018 سیزن کے لیے ملنے والے سینٹرل کنٹریکٹ میں افتتاحی بلے باز احمد شہزاد کے ہاتھ کچھ نہ آ سکا، عمر اکمل پھر نظر انداز کر دیے گئے جبکہ محمد حفیظ کی ایک د رجہ تنزلی ہو گئی تاہم بابر اعظم جست لگا کر اول درجہ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔

مجموعی طور پر اے اور بی کیٹیگری میں 6، 6، سی کیٹیگری میں 9، ڈی کیٹیگری میں 5 اور ای کیٹیگری میں 7 کھلاڑیوں کا شامل کیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق کرکٹ بورڈ نے مختلف کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کے ماہانہ معاوضے میں 30-25 فیصد اضافہ کیا ہے جبکہ تمام کیٹیگریز کے لیے میچ فیس میں بھی 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اچھی خبر یہ ہے کہ ڈومیسٹک سطح پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک نئی کیٹیگری ای کا اعلان کیا گیا ہے۔
کیٹیگری اے میںسرفراز احمد، اظہر علی، شعیب ملک،محمد عامر، یاسر شاہ اور بابر اعظم کو رکھا گیا ہے۔
کیٹیگری بی میںمحمد حفیظ، فہیم اشرف، اسد شفیق، حسن علی، فخر زمان اور شاداب خان نے جگہ بنائی۔
کیٹیگری سی محمد عباس، وہاب ریاض، جنید خان، حارث سہیل، امام الحق، محمد نواز، عثمان خان شنواری، شان مسعود اور عماد وسیم پر مشتمل ہے۔کیٹیگری ڈی میںرومان رئیس، آصف علی، راحت علی، عثمان صلاح الدین اور حسین طلعت ہیں۔جبکہ کیٹیگری ای میںسعد علی، بلال آصف، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، صاحبزادہ فرحان، عمید آصف اور میر حمزہ شامل ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164