Main Menu

ٹی10لیگ: آئی سی سی کی منظوری سے دوسرے ایڈیشن کی تیاریاں شروع

ٹی10لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لیے ٹیموں کی ڈرافٹنگ آئندہ ماہ ستمبر میں ہو نے جا رہی ہے اس ضمن میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ کے کھیل کے محدود ترین فارمیٹ ٹی10لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی باضابطہ طور پر منظوری دے دی ہے۔ یہ ایونٹ23 نومبر 2018 سے شارجہ میں شروع ہورہا ہے۔

گزشتہ سال پہلی مرتبہ ٹی10 فارمیٹ متعارف کرایا گیا جسے کامیاب قرار دیا گیا تاہم گزشتہ ایڈیشن آئی سی سی سے منظور شدہ نہیں تھا۔ دسمبر دو ہزار سترہ میں ہونے والے اس ایڈیشن میں کیرالہ کنگزاولین ”ٹی ٹین “لیگ کی چیمپئن بن کر ابھری تھی۔

ایونٹ میں2 نئی ٹیموں کا اضافہ کے باعث اس مرتبہ کرکٹ لیگ کا دورانیہ چار دن سے بڑھ کر 10 دن ہوجائے گا۔

ٹی 10 لیگ کے صدر سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ منظوری سے اس فارمیٹ کی عالمی سطح پر مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا ۔ایونٹ میں مراٹھا عریبینز کی قیادت افغانستان کے اسپنر راشد خان کریں گے جبکہ پختونز کے کپتان پاکستان کے شاہد آفریدی، پنجابی لیجنڈ کے کپتان شعیب ملک اور کیرالہ کنگز کے کپتان انگلینڈ کے آئن مورگن ہوں گے۔

راجپوتز کی قیادت نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم، بنگال ٹائیگرز کی ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن، نادرن واریئرز کی ڈیرن سیمی اور کراچیئین کی قیادت آسٹریلیا کے شین واٹسن کے ذمہ ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*