Main Menu

سالانہ اعزازات: حسن علی، بابراعظم اور محمد عباس کی موجیں

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام پی سی بی کے سیزن دو ہزار سترہ اٹھارہ کے لیئے بہترین کارکردگی کے اعزازات نوجوان کھلاڑی لے اڑے۔ حسن علی کو ایکروزہ کرکٹ کےبہترین پاکستانی کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ بابر اعظم کوٹی ٹوئنٹی کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ تیز گیند باز محمد عباس کو ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نواز ا گیا۔

کراچی کے پی سی ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں شاہد آفریدی، معین خان اور وسیم باری جیسے پاکستان کے ماضی کے سٹار کھلایوں کے علاوہ پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور اعلی عہدیدار بھی شریک ہوئے جنہوں نے مل جل کر کھلاڑیوں میں اعزازات بانٹے۔

فخر زمان جنہوں نے ایکروزہ کرکٹ میں دھواں دھار بلے بازی دکھاتے ہوئے گزرے سیزن میں ہزار سے زائد رنز بنائے تاہم انہیں ایکروزہ کرکٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دینے کی بجائے غیر معمولی کارکردگی دکھانے کے اعزاز سے نوازا گیا۔ کپتان سرفراز احمد کو سپرٹ آف امتیاز احمد ٹرافی دی گئی۔خواتین کھلاڑیوں میں ثنا ءمیر کو ایکروزہ کرکٹ اور جویریہ خان کو ٹی ٹوئنٹی کی بہترین کھلاڑیو ں کے ایوارڈ سے نواز گیا۔

آل راﺅنڈر فہیم اشرف کو ایمرجنگ کرکٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ ملا۔ تقریب میں ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکرددگی دکھانے والے مرد و خواتین کھلاڑیوں میں بھی انعامات تقسیم کیئے گئے ۔علاوہ ازیں بلائنڈ کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھی اعزازات سے نواز ا گیا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*